(سعید احمد سعید) سول ایوی ایشن کا 21مارچ سے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کا ائیرپورٹس پر داخلہ کرونا وائرس ٹیسٹ سے مشروط کرنے کے معاملےپرغیر ملکی ائیرلائینز نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ترکش ائیرلائن نے 20مارچ سے فیری فلائیٹ چلانے کا عندیہ دےدیا، اس سلسلے میں استنبول سے خالی جہاز لا کر لاہور کے مسافر واپس لےجانے کے فیصلے پر غور کیا جائے گا۔ ترکش ائیرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک کرونا ٹیسٹ مہنگا ہے، ائیرلائینز انتظامیہ اضافی خرچہ برداشت نہیں کر سکتی۔سول ایوی ایشن کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کےلیے کرونا ٹیسٹ پرواز سے 24 گھنٹے قبل کروانے کا کہا گیا ہے اور ٹیسٹ کی رپورٹ میں مسافر کا نام اور پاسپورٹ نمبر شامل ہونے کے حوالے سے تمام ائیر لائنز کو واضح طور ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔