(عابد چوہدری) میوہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد ہوئی، چونتیس سالہ نرس نے ایک ماہ قبل راولپنڈی سے لاہور تبادلہ کرایا تھا، واقعہ خودکشی یا قتل،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق میو ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے نرس کی لاش ملی ہے۔ چونتیس سالہ ثمینہ نے ایک ماہ قبل راولپنڈی سے لاہور تبادلہ کرایا تھا۔ثمینہ نامی نرس ہاسٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ متوفیہ کی دائیں ٹانگ پر انجیکشن کا نشان اور ہاتھ میں سرنج میں ملی۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ نرس نے خود کشی کی یا قتل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
میوہسپتال سے نرس کی لاش برآمد
18 Mar, 2020 | 06:43 PM