پی ایس ایل فائیو ، کھلاڑیوں، آفیشلز اور براڈ کاسٹرز کے ٹیسٹ مکمل

18 Mar, 2020 | 06:02 PM

Malik Sultan Awan

( حافظ شہباز علی) پی ایس ایل فائیو کے میچز کرونا وائرس کی نذرہونے کے بعد  غیر ملکی کھلاڑیوں، سپورٹ سٹاف اور براڈ کاسٹرز کے کرونا وائرس ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ، ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی اپنےگھروں کو واپسی کا سفر شروع ہوگیا ۔

کرونا وائرس سے پی ایس ایل فائیو کے میچز ملتوی ہونے کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز، سپورٹ سٹاف اور براڈ کاسٹرز سمیت 134 افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے ، پی سی بی کے مطابق پہلے روز 123 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ باقی 11 افرادکے ٹیسٹ دوسرے روز کئے گئے ، ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی اپنے گھروں کو روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
لاہور قلندرز کے سمیت پاٹیل ، بین ڈنک اور ڈین ویلاس، کراچی کنگز کے چیڈوک والٹن ، کیمرون ڈیلپورٹ، کرس جارڈن اور ملتان سلطانز کے روی بوپارہ کے ساتھ ساتھ ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور ، کراچی کنگز کے ڈین جونز سمیت تمام غیر ملکی سٹاف اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ، انگلش آل راونڈر معین علی بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات جبکہ لیگ اسپنر عمران طاہر دوروز بعد اپنے وطن روانہ ہوں گے۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور براڈ کاسٹرز کے ٹیسٹ مکمل ہوگئے ہیں جوں ہی ٹیسٹ رپورٹس پی سی بی کو موصول ہوتے ہی عوام کو نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں