ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب، کورونا کے مشتبہ مریضوں کا آن لائن چیک اپ ہوگا

پنجاب، کورونا کے مشتبہ مریضوں کا آن لائن چیک اپ ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار گھمن) کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے یو ایچ ایس کا بڑا اقدام، کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے یو ایچ ایس نے ٹیلی میڈیسن کنسلٹیشن پورٹل لانچ کر دیا۔  گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے افتتاح کیا۔ کروناوائرس کے مشتبہ مریض گھر بیٹھے آن لائن ماہر ڈاکٹرز سے چیک اَپ کروا سکیں گے۔
افتتاح تقریب وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم، گوہراعجاز، ڈاکٹرامجد ثاقب، ڈاکٹر رضوان نصیر ، جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی سمیت دیگرشریک ہوئے۔گورنر پنجاب چودھری سرورنے شہریوں کو گھر رہنے کی تلقین کی۔گورنرکاکہناتھاکہ شہری تمام معلومات ٹیلی میڈیسن سنٹر سےحاصل کریں۔  پنجاب حکومت نےکورونا فنڈ قائم کیا ہے جس سے متاثرہ مریض کے اہلخانہ کی مدد کی جائیگی۔گورنر پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ اس وقت سیاست نہ کریں بلکہ کورونا سے لڑیں۔

ہسپتالوں میں مریضوں کارش کم کرنےکیلئےٹیلی میڈیسن کا انعقاد کیا گیا جس سےمریض گھربیٹھےماہرڈاکٹرزسےمشاورت کر سکیں گے۔کوئی بھی مشتبہ مریض گھر سے ڈاکٹر کیساتھ 03011102229 پر رابطہ کرسکتاہے۔60 ڈاکٹر ٹیلی میڈیسن سنٹر پر دستیاب ہونگے، جو بیماری کی تشخیص کر یں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔