کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز،لاری اڈا پرسنگین صورتحال

18 Mar, 2020 | 03:42 PM

M .SAJID .KHAN

( فاران یامین)شہر میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے،شہر میں کوروناکےتصدیق شدہ مریضوں کی تعداد5ہوگئی،سنگین حالات کے پیش نظر بھی لاری اڈا بادامی باغ پر انتظامات زیرو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں داخل ہونے اور باہر جانے کے لیے جہاں ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن مسافر استعمال کرتے ہیں،وہیں لاری اڈا سب سے زیادہ آمد و رفت کے لئے استعمال ہوتا ہے،پاکستان میں کورونا وائرس کے کیس بڑھے تو حکومت نے چیکنگ سخت کی مگر لاری اڈا بادامی باغ لاہور کو شاید بھول گئی،ہزاروں کی تعداد میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نہ سنیٹائزر ہے نہ آگاہی کے لیے عملہ موجود ہے۔
مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ لاری اڈے بادامی باغ کی مانیٹرنگ سخت کی جائے، اسکینرز لگائیں جائیں،ہاتھ دھونے کا مناسب انتظام کیا جائے،حکومت شہریوں کو کہتی ہے علاج احتیاط سے بہتر ہے،مگر جہاں حکومت کا کردار ہونا چاہیے وہاں نظر نہیں آتا ہے،حکومت مسافروں کےمطالبے کو سنجیدہ لیں اور لاری اڈے پرمناسب انتظام کرے۔

مزیدخبریں