عدالت کی حکم عدولی کرنا اسسٹنٹ سب انسپکٹر کومہنگا پڑگیا

18 Mar, 2020 | 03:13 PM

M .SAJID .KHAN

(یاور ذوالفقار)عدالتی حکم عدولی پر سی آئی اے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی تنخواہ بند کردی گئی، عدالت نے شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر بھٹی کے روبرو سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سی آئی اے محمد رؤف عدالتی حکم کے باوجود ریکارڈ پیش نہیں کر رہے ہیں، ریکارڈ پیش نہ کرنے کے باعث مقدمہ التوا کا شکار ہے، وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنا ان کی پیشہ وارانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔

پولیس اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے مقدمہ کا ریکارڈ بروقت جمع نہ کروانے پر پولیس اہلکار کی تنخواہ قرقی کاحکم دیتے ہوئے شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا، عدالت نے سی سی پی او لاہور سے اے ایس آئی رؤف کی تنخواہ بند کرنے کی عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی۔

مزیدخبریں