(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈہپارٹمنٹ نے گرلز سکولوں میں مرد اے ای اوز کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا، صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے سفارش پر بعض گرلز سکولوں میں مرد اے ای اوز کو تعینات کر رکھا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے گرلز سکولوں میں مرد اے ای اوز کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے بعض گرلز سکولوں میں مرد اے ای اوز کو تعینات کر رکھا تھا، تعیناتی کی وجہ سےسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ تمام ڈسٹرکٹ سے شکایات موصول ہو رہی تھی۔
سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کی اتھارٹیز سے گرلز سکولوں میں تعینات میل اے ای اوز کی تفصیلات مانگ لی ہیں،مراسلہ میں کہا کہا گیا ہے کہ تین روز کے اندر اندر وجہ بتائی جائے کہ مرد اے ای اوز کو فی میل سکولوں میں کیوں تعینات کیا گیا۔