پنجاب اسمبلی، کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس اوپیز جاری

18 Mar, 2020 | 01:29 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی ملازمین کے لئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس اوپیز جاری کردی گئی،اسمبلی ملازمین کی حفاظت کے پیش نظر اسمبلی میں داخلہ ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال سے مشروط کردیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق  سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایات پر اسمبلی سیکرٹریٹ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیاہے،اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرانا شروع کردیا، اسمبلی سیکرٹریٹ کے مرکزی داخلہ گاہ میں آنے والوں کو ہاتھوں کو سینٹائزر سے صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سپیکر کی ہدایات پر اسمبلی ملازمین بھی خوش ہیں،اسمبلی ملازمین کو ایک دوسرے سے مصافحہ کی بجائے باآواز بلند سلام یا سینے پر ہاتھ رکھ کر کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں، اسمبلی ملازمین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک کا بھی استعمال شروع کردیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے پہلے ہی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جگہ جگہ ہینڈ سینٹائزر لگائے رکھے ہیں۔

مزیدخبریں