سٹی42: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکم جون تک تمام امتحانات کا انعقاد نہیں ہوگا، یکم جون کے بعد امتحانات کا شیڈول فائنل کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہم حالات کا جائزہ لے کر بچوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمبرج سے درخواست کی ہے کہ اگر حالات بہتر ہوں تو جون جولائی میں امتحانات لیں، یکم جون کے بعد جو شیڈول امتحانات کا سلسلہ جاری رہ سکے گا، اگر حالات ٹھیک ہوں گے۔
پانچ اپریل سے آگے جانے کی صورت میں وزارت تعلیم مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے، شفقت محمود ٹی وی پر لیکچرز براڈکاسٹ کرنے کی بھی تجاویز شامل ہیں۔