عمر اسلم: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے معذور بچوں سے متعلق بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، ایم پی اے کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیرعوام سے فوری معافی مانگتے ہوئے اپنا بیان واپس لیں۔
مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران معذور اور اپاہج بچوں کو اللہ کا عذاب قرار دیا، صوبائی وزیر کا مذکورہ بیان انتہائی غیر سنجیدہ اورفطرت سے متصادم ہے۔
جبکہ پاکستان میں اسپیشل بچوں شرح پیدائش تین فیصد ہے، معذور اور اپاہج بچے والدین کو دوسرے بچوں کی طرح ہی عزیز ہوتے ہیں، کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے کہا کہ صوبائی وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے والدین کی سخت دل آزاری ہوئی ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا بیان بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔