ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کا سپورٹس کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس کا سپورٹس کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال(علی ساہی) پنجاب پولیس کا سپورٹس کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ،  پولیس کے لئے پہلی بار اٹھائیس کھیلوں کے پلیئرز کے لیے سامان خریدا جائے گا۔

  آئی جی پنجاب کے حکم پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کے پلیئرز کے لیے بہتر سہولیات دینے کے حوالے سے تمام کھیلوں کا مکمل سامان خریدا جائے گا، پولیس کے کھیلوں کے سامان کے لیے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، کھیلوں کے سامان کے لیے رواں ہفتے ٹینڈرز کیے جائیں گے جو کمپنی کم ریٹ دے گی، اس کو کنٹریکٹ جاری کیا جائے گا۔

اسی حوالے سے آپریشنز برانچ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو صلاحیتوں نکھارنے کے لیے ہر طرح کا سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer