ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کا اساتذہ و ملازمین کی سکریننگ کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کا اساتذہ و ملازمین کی سکریننگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینال بینک روڈ (اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی کا بیرون ممالک دورہ کرنے والے اساتذہ اور ملازمین کی سکریننگ کا فیصلہ، یکم جنوری کے بعد غیر ملکی دورے کرنے والے تمام اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

 اس ضمن میں رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے، مراسلے کے مطابق یکم جنوری کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والے تمام اساتذہ و ملازمین کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے جبکہ کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، بیرون ملک دورہ کرنے والے اساتذہ و ملازمین کو چیف میڈیکل آفیسر کا دفتر وزٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

 یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان نے شعبوں کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری لکھا گیا ہے جس میں بیرون ملک جانے والے اساتذہ کا ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer