کینٹ (زین مدنی ) آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے ڈرامے عہد وفا کی ” رانی“ زارا نور عباس نے آئی ایس پی آر کے سابق ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
زارا نورعباس نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران لی جانے والی چند ایسی یادگارتصاویر شیئرکیں جو شوٹنگ سے ہٹ کر بریک کے اوقات میں لی گئیں، اداکارہ نے ساتھی اداکاروں اور پرستاروں کا شکرگزار ہونے کے ساتھ ساتھ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انسٹا گرام پراپنی پوسٹ میں رانی نے رائٹر، پروڈیوسرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ساتھی اداکارعثمان خالد بٹ(شاہ زین) کے ساتھ کام کرنے اور انہیں جاننے کو خوشگوار تجربہ قراردیا۔
خوبصورت یادوں کیلئے ہاجرہ یامین، وہاج علی خان، احمد علی اکبر اور احد رضا میر کا بھی مشکور ہوتے ہوئے زارا نے میجر جنرل آصف غفور کیلئے لکھا اس پراجیکٹ کے حوالے سے پیار اور سخت محنت کیلئے میجر جنرل آصف غفور کا خصوصی شکریہ، اس پراجیکٹ کی تکمیل ان کا خواب تھا۔