ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اندرون شہر کا ماسٹر پلان تیار

اندرون شہر کا ماسٹر پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) والڈ سٹی اتھارٹی نےاندرون شہرکا ماسٹر پلان تیارکر لیا، اندرون شہر میں زمین کے استعمال، تاریخی عمارتوں کو محفوظ بنانے اور میونسپل سروسز کی فراہمی کےقوانین وضع کردیئےگئے۔
والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سےاندرون لاہور کی بحالی اورتاریخی عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لیےماسٹر کنزرویشن اور ڈویلپمنٹ پلان تیار کر لیا ہے. پلان کے تحت اندرون شہر میں زمین کے استعمال، تاریخی عمارتوں کو محفوظ بنانے، اندرون شہر میں میونسپل سروسز کی فراہمی اور کاروباری و سیاحتی سرگرمیوں کے قوانین وضع کیےگئے ہیں. مذکورہ رولز کے تحت والڈ سٹی اتھارٹی کو اندرون شہرکی بہتری کے لیےخصوصی اختیارات دینے کے ساتھ ساتھ میگا پراجیکٹس لانچ کیےجائیں گے،، والڈ سٹی اتھارٹی نے ماسٹر پلان کا ڈرافٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔