(جنید ریاض)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ کی سنی گئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کی ان سروس پرموشن کے لئے فائلز طلب کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی جی سکولوں کے اساتذہ کی ان سروس پرموشن عرصہ دراز سے التوا کا شکار تھی، ڈی ای او سیکنڈری کی جانب سے ترقی کے اہل31 اساتذہ کو 2 دن کے اندر فائلز جمع کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،سی ڈی جی سکولوں کے اساتذہ کے صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر لاہور اشفاق یونس کا کہنا ہے کہ ان سروس پرموشن کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ نائب صدر آصف گوہر کا کہنا ہے کہ ایس ایس ٹی ٹیچرز کو بطور ہیڈ ماسٹرز ترقی دینے پر سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کے شکر گزار ہیں۔