کورونا مریضوں کا گھروں میں چیک اپ کرنے کا منصوبہ تیار

18 Mar, 2020 | 10:54 AM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: کورونا مر یضوں کا ہسپتالوں کی بجائے گھروں میں چیک اپ کرنے کا منصوبہ تیار، کورونا ٹیلی میڈیسن اور ہیلپ لائن آج سے لاہور میں کام شروع کر ے گی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ٹیلی میڈیسن اور ہیلپ لائن کا افتتاح گورنر پنجاب یو ایچ ایس میں کر یں گے، گورنر پنجاب کا کہنا کہ منصوبہ سے کورونا مر یضوں کا آن لائن فوری چیک اپ ہوگا۔

ہیلپ لائن کے ذریعے کورونا کا شکار افراد کی بھر پور مدد بھی کی جائے گی، ان کامزید کہنا ہے کہ جب پوری قوم متحد ہوگی تو کورونا کو شکست دیں گے۔

  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تمام ادارے متحد ہیں، حفاظتی تدابیر پر 100فیصد عمل کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں