"پانچ روز گزر گئے،والد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا"

18 Mar, 2019 | 11:20 PM

Shazia Bashir

سٹی42: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کی صحت کے حوالے سے پریشان ہیں، پانچ دن سے انہیں اور نہ ذاتی معالج کو میاں نوازشریف سے ملنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی بیٹی مریم موازنے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد کی طبعیت نہ ساز ہونے کے باوجود انہیں اور نہ ہی میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کو ملنے کی اجازت دی جا رہی ہے، کہتی ہیں کہ اپنے والد کی صحت کے حوالےسے پریشان ہوں اور ان سے رابطہ کا کوئی ذریعہ بھی نہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کی صحت کے حوالےسے بہت پریشان ہیں کیونکہ ان کے والد نے کہا تھا کہ خدانخواستہ اگر کچھ ہوا تو وہ کسی سے کچھ نہیں کہیں گے۔ مریم نواز نے میاں نوازشریف کی صحت یابی کے سلسلے میں کارکنوں اور عوام سے دعائوں کی اپیل بھی کی ہے۔

مزیدخبریں