پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن جعلی ہونے کا انکشاف

18 Mar, 2019 | 07:41 PM

Arslan Sheikh

( جنید ریاض ) لاہور کے 70 فیصد پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن جعلی ہونے کا انکشاف، نجی سکولوں کے کوآرڈینیٹر امجد علی نے الزام لگایا کہ 75 ہزار روپے وصول کرکے سکول کو جعلی رجسٹریشن دے دی جاتی ہے، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہنا ہے کہ نجی سکولوں کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد تبدیل کردیا جائے گا۔

نجی سکول علم کی روشنی کیا پھیلائیں گے جب رجسٹریشن ہی جعلی ہوگی، کوآرڈینیٹر پرائیوٹ سکولز امجد علی نے الزام لگایا ہے کہ 75 ہزار روپے وصول کرکے جعلی رجسٹریشن دے دی جاتی ہے، جعلی رجسٹریشن دے کر لیٹر کا بوگس اندراج بھی کردیا جاتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا غلام حسین نے نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے الیکٹریشن غلام حیدر کو فرنٹ مین بنا رکھا ہے۔

اس حوالے سے سابق سی ای او ایجوکیشن نے جعلی رجسٹریشن کے معاملے پر سینئر ہیڈ ماسٹر غیاث صابر کو انکوائری افسر تعینات کیا ہے۔ نادر علی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سربراہ فیض احمد بھٹی کا کہنا ہے کہ مرزا غلام حسین نے اے ڈی فنانس، فوکل پرسن ڈی آر اے اور پبلک انفارمیشن آفیسر کے ساتھ پرسنل ہیرنگ کا چارج بھی سنبھال رکھا ہے۔ اتھارٹی ہولڈرز کو بھی بغیر رشوت رجسٹریشن نہیں دی جاتی۔

اے ڈی مرزا غلام حسین کا کہنا ہے کہ نجی سکولوں کی رجسٹریشن کے معاملے پر ایجنٹ مافیا کا نظام چل رہا ہے جسے اب ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں