بابو صابو موٹر وے پر ڈیڑ سالہ بچی قتل

18 Mar, 2019 | 07:07 PM

Shazia Bashir

 (فہد بھٹی) بابو صابو موٹر وے پر کیری ڈبے میں سوار قاتلوں نے ڈیڑ سالہ بچی کو گولی مار کر قتل کر دیا، جبکہ بچی کا بھائی بھی زخمی ہو گیا، پولیس قاتلوں اور قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ کرسکی۔

تفصیلات کے مطابق بابو صابو انٹرچینج کے قریب جھگیوں میں رہائش پزیر ڈیڑھ سالہ ابشہ اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر وے کے قریب کھڑی تھی کہ دونوں بہن بھائیوں سے کچھ فاصلے پر کیری ڈبہ آکر رکا جس میں دو افراد سوار تھے۔  نا معلوم قاتلوں نے دونوں بہن بھائیوں پر فائرنگ کی جس میں سے ایک فائر اکیس سالہ طاہر کے ہاتھ پر لگا جبکہ دوسری گولی ڈیڑھ سالہ ابشہ کے گلے پر جالگی، جس سے ابشہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہداکٹھے کیے اور ابشہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا، جبکہ ابشہ کے بھائی کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقع کی تفتیش کی جارہی ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ابشہ کے لواحقین کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزیدخبریں