سٹی42: بادامی باغ کے علاقے سے اغوا ہونے والی چودہ سالہ طیبہ کو شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بازیاب کروا لیا، ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ طیبہ کے اغوا کا مقدمہ بادامی باغ پولیس سٹیشن میں درج کروایا گیا تھا، اطلاع ملنے پر شاہدرہ ٹائون پولیس نے کاروائی کرکے شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے سے مغویہ کو بازیاب کروایا۔
پولیس کا کہنا تھاکہ ملزم اشتیاق طیبہ کو کسی نامعلوم جگہ پر لیجانا چاہتا تھا، شہریوں کی جانب سے اشتیاق کی مشکوک حرکات پر انھوں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا اور طیبہ کو بازیاب کروا کراس کے والدین کے حوالے کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اشتیاق کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔