ٹیکس نادہندگان کی معلومات کیلئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے: وزیرمملکت ریونیو

18 Mar, 2019 | 05:43 PM

Shazia Bashir

سٹی42: وفاقی وزیرمملکت برائے ریونیوحماد اظہر کا لاہور چیمبر کا دورہ، صدر سید الماس حیدر سمیت مختلف سیکٹرز کی کاروباری شخصیات سے ملاقات کی، وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکس نادہندگان کی مصدقہ معلومات حاصل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا اورسابق صدور، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران، معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات کی، وفاقی وزیر نے کہا کہ مجموعی طور پر ہرسال چار ہزارارب کے قریب ٹیکس جمع کیا جاتا ہے۔  جس میں براہ راست ٹیکسز کی شرح چالیس فیصد ہےاورساٹھ فیصد ٹیکس بالواسطہ جمع کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سسٹم حاصل کرلیا ہے جس کا اپریل تک اطلاق کرکے نادہندگان کیخلاف شکنجہ کس دیا جائے گا، حماد اظہر نے کہا کہ برانڈرتھ روڈ پراحتجاج کرنیوالی بزنس کمیونٹی کیخلاف ایف آئی آرپولیس کا غلط اقدام ہے، صوبائی حکومت سےایف آئی آر خارج کرانے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایز آف ڈؤئنگ بزنس کیلئے صدر لاہور چیمبر سید الماس حیدر کی سفارشات کو اہمیت دی گئی ہے، سیدالماس حیدر، خواجہ شہزادناصر، فہیم الرحمن سیگل، میاں طارق مصباح الرحمن، محمدعلی میاں، سہیل لاشاری، عبدالباسط، رحمت اللہ جاوید، شیخ عبدالرب سمیت دیگرموجود تھے۔      

مزیدخبریں