بیوہ کے نام پلاٹ نہ کرنے پرڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری

18 Mar, 2019 | 03:30 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف) فوت ہونے والے شخص کا پلاٹ اسکی بیوہ کے نام نہ کرنے کا معاملہ، عدالت نےڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفات پانیوالے شخص کا پلاٹ اسکی بیوہ کے نام نہ کرنے کا معاملہ پر لاہورہائیکورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 مئی کو جواب طلب کر لیا، جسٹس عائشہ اےملک نےزرقا رفیق کی درخواست پر سماعت کی،درخواستگزارخاتون نےموقف اختیارکیاکہ اس کا خاوندمحمدرفیق انتقال کرگیا،گرین ٹاؤن میں اس کے پلاٹ اور دکانوں کی ملکیت ورثاء کے نام نہیں کی جارہی ۔

ڈی جی ایل ڈی اے کو نام منتقلی کیلئے درخواست دی مگرشنوائی نہ ہونے پرہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے درخواست دادرسی کیلئےڈی جی ایل ڈی اےکوبھجوا دی جبکہ عدالت کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی، درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تمام دلائل سننے کے بعد ہائیکورٹ نےڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں