نواز شریف پر پہلی دفعہ ہاتھ پڑا، اس لیے رو رہے ہیں: شفقت محمود

18 Mar, 2018 | 10:21 PM

رانا جبران
Read more!

سعید احمد: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر پہلی دفعہ ہاتھ پڑا ہے، اس لیے رو رہے اور اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ محمود الرشید کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کا پکڑا جانا شہباز شریف کا گھیرا تنگ ہونے کا سبب بنا۔

رحمان پورہ میں دوسرے منا چیمہ میموریل کرکٹ ٹورمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کہ نواز شریف پر پہلی دفعہ ہاتھ پڑا ہے، اس لیے رو رہے اور اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

شفقت محمود کا ٹورنامنٹ میں کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد کہنا ہے کہ وزیر خارجہ درباری وزیر ہے۔ جو نواز شریف کے معصوم ہونے کا کوئی بھی ثبوت نہیں دے سکے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، پارٹی امور پر تبادلہ خیال

اپوزیشن لیڈر پنجاب محمود الرشید کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کا پکڑا جانا شہباز شریف کا گھیرا تنگ ہونے کا سبب بنا۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل نئی حلقہ بندیوں میں پورے پاکستان سے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ کیونکہ اصولوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

تقریب کے آخر میں شفقت محمود کی جانب سے ٹورنامنٹ میں جیتنے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کو موٹر سائیکل اور دوسرا انعام 15000 دیا گیا۔

مزیدخبریں