کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور خوشخبری، لیسکوکا بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ

18 Mar, 2018 | 07:56 PM

رانا جبران

شاہد ندیم: کرکٹ شائقین کے لئے ایک اور خوشخبری، لیسکو نے پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل میچزمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ قذافی سٹیڈیم کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل میچز 20 اور21 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے۔ بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے لیسکو نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ جن کی نگرانی ایکسیئن گلبرگ ڈویژن عباس علی کریں گے۔

 لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ میچز کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کے ساتھ ہونے والے اہم اجلاسوں میں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہوریوں کو میچ سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لئے بجلی کی سپلائی معطل نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں