2018 الیکشن؛ پیپلز پارٹی عوامی رابطہ مہم میں سرگرم

18 Mar, 2018 | 07:41 PM

رانا جبران
Read more!

خان سعدیہ: شاہدرہ پی پی 144 پیپلز پارٹی کے رہنما رانا فقیر حسین کے ڈیرہ پر مرکزی دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق برکت ٹاون شاہدرہ میں واقع مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب میں رانا فقیر حسین، صدر لاہور عزیز الرحمان چن، میاں شاہد افتخار ملک، شہباز بھٹی اشرف بھٹی سمیت اہل علاقہ شریک ہوئے۔ عزیز الرحمان چن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کے ساتھ عوامی رابطے کی مہم کا آغاز کر چکی اور 2018 کے الیکشن سے قبل پنجاب بھر میں بھر پور عوامی تحریک چلائیں گے۔
 رانا فقیر حسین نے کہا کہ شاہدرہ کے کارکنوں کی دیرینہ خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں اور کارکنوں کے لیے ہمارے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔

مزیدخبریں