نادیہ مرزا: پاکستان سپر لیگ تھری کا بخارعروج پر، شہریوں سمیت سیاسی اور فلمی ستارے بھی پلے آف میچز کے لیے پر جوش دکھائی دیتے ہیں۔ سکیورٹی اداروں کی جانب سے سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلے ریہرسل جاری۔
تفصیلات کے مطابق پلے آف میچز کے لیے جہاں شہری بے تاب ہیں وہی سنیئر لیگی رہنما سہیل ضیا بٹ بھی پر جوش ہیں انکا کہنا ہے کہ 20 تاریخ کو میچ دیکھے گے۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس کامیابی پر مبارکبارد بھی پیش کی۔
ڈائریکٹر سی ایم کمپلینٹ سیل شاہد قادر کا کہنا ہے کہ وہ لاہور پولیس کے بہادر نوجوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جو عوام کی سیکورٹی کے لیے دن رات ڈیوٹی دیتے ہیں۔ فلم سٹار میگھا کا کہنا تھا کہ وہ میچ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیت کسی بھی ٹیم کی ہوکامیابی کا تاج تو پاکستان کے سر ہی سجے گا۔
علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اداروں کی جانب سے ریہرسل بھی جاری ہے تاکہ ہر حادثہ سے نمٹا جاسکے۔ ریہرسل قذافی سٹیڈیم سے حج ٹرمینل اور حج ٹرمینل سے پی سی ہوٹل تک کی گئی۔ ریہرسل میں سکیورٹی میں اداروں اورلاہور پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پیرو اور ڈولفن فورس اور ریسکیو1122 نے بھی شرکت کی۔
علاوہ ازیں پی ایس ایل میچز کیلئے سیف سٹی اتھارٹی نے سکیورٹی پلان بھی تیار کر لیا۔اتھارٹی ہوٹل سے سٹیڈیم کے روٹس کو کمیروں سے مانیٹرنگ کرے گی۔ روٹس، سٹیڈیم پر 300 کیمروں کی مدد سے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
مانٹرینگ کیلئے 75 پولیس کمیونیکیشن آفیسرز پر مشتمل 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ دوسری جانب روٹس، سٹیڈیم کے اطراف موبائل کمانڈر سنٹر، ڈرون کیمرہ سرویلنس کرے گا۔
فیلڈ میں ایس پیز، ڈی ایس پیز کوایم ٹی ڈی بینڈ سیٹ فراہم کئے جائینگے۔ ڈولفن پولیس اور پی آریو کی گاڑیاں روٹس پر مسلسل نگرانی کرینگی۔ سیف سٹی اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہر ممکن رہنمائی کرے گی۔
اس کے علاوہ سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے سوئی نادرن گیس کی جانب سے قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں کمرشل گیس کنکشن منقطع کردئیے گئے۔ کمپنی نے36 کمرشل گیس کنکشن منقطع کئے۔ سوئی نادرن گیس کی جانب سے بتایا گیا کہ سکیورٹی پلان میں کنکشن منقطع کرنا شامل تھا۔
دوسری جانب محکمہ پرائمری وسیکنڈری اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے قدافی سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل سیمی فائنل میچز میں کسی بھی حادثاتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 20 بستروں کا عارضی ہسپتال قائم کر دیا۔ ہسپتال ہاکی سٹیڈیئم میں قائم کیا گیا۔
جس میں ہر وقت تین ڈاکٹرز، چار سٹاف اور چار ہیڈ نرسز اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔ سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر یاداللہ کے زیر نگرانی قائم کئے گئےعارضی ہسپتال میں عارضی آپریشن تھیٹر، ای سی جی سمیت دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاداللہ کا کہنا تھا کہ قائم کردہ ہسپتال میں دو ایمبولنس ہر وقت موجود ہوں گی۔ جبکہ جنوبی پنجاب سے 2 موبائل ہیلتھ وینز بھی جنوبی پنجاب سے منگوا لی گئی ہیں۔