اداروں میں کوئی خرابی نہیں، شہباز شریف اپنے گریبان میں جھانکیں:پرویز الہیٰ

18 Mar, 2018 | 04:30 PM

Read more!

(علی اکبر) مسلم لیگ(  ق )کے سینئر  رہنما چودھری پرویز الہیٰ سے وکلاءکے وفد کی ملاقات، کہتے ہیں کہ عدالتوں پر حملہ کرنے والے کس منہ سے مل کر کام کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔لاہوریئے اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے کیلئے ہوجائیں تیار، بڑی خبر آگئی

چودھری پرویزالہٰی نے کہاکہ عدلیہ، فوج اور پارلیمنٹ میں کوئی خرابی نہیں، شہبازشریف دوسروں کو نصیحتیں کرنے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں، چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ نوازشریف چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو باقاعدہ حوالات میں بند کرانے کی کوشش کرتے رہے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔محکمہ موسمیات نے لاہوریوں کو بارش کی نوید سنا دی

انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ، آشیانہ اقبال، نندی پور، قائداعظم سولر پراجیکٹ، سستی روٹی سکیم اور میٹرو بس کے علاوہ اورنج ٹرین میں اربوں روپے کی ہیراپھیری کی، صوبے میں تعلیم و صحت کے مسائل پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔ گجر پورہ پولیس نے شادی کی خوشیوں کے رنگ میں بھنگ ڈال دی

واضح رہے کہ کل وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدارا عدلیہ، پاک فوج اور پارلیمان مل بیٹھیں کیونکہ یہ بڑی دکھی قوم ہے ۔

مزیدخبریں