پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کا یونیفارم بھی ہوگیا تبدیل

18 Mar, 2018 | 04:12 PM

Read more!

(عیشہ خان ) پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم یکساں کر دیا گیا، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام سی ٹی اوز اور ڈی پی اوز کو 20 مارچ تک یونیفارم وصول کرنے کیلئے خط ارسال کر دیا۔

پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم ایک جیسا کر دیا گیا، یونیفارم کا رنگ اور ڈیزائن پنجاب ٹریفک وارڈن سسٹم کے تحت یکساں کیا گیا، یونیفارم کیلئے تمام اضلاع کے سی ٹی اوز اور ڈی پی اوز کو متعلقہ سینٹرز سے کپڑا موصول کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں، دونوں سینٹرز میں وارڈنز کیلئے 4332 جوتوں کے جوڑے بھی بھجوائے گئے ہیں، اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک نے پنجاب کے تمام سی ٹی اوز اور ڈی پی اوز کو یونیفارم موصول کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا ہے، لاہور کیلئے 2975 میٹر کپڑا جبکہ 425 جوتوں کے جوڑے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔۔لاہوریئے اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے کیلئے ہوجائیں تیار، بڑی خبر آگئی
 

مزیدخبریں