(سٹی42) وکیل بننے اور ایل ایل بی کرنے والے طلبا کیلئے خوشخبری،پنجاب بار کونسل نے وکالت لائسنس کے اجراء کے لئے امیدواروں سے 29 مارچ کو انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابقلاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل ایل بی پاس کرنے والے وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کا ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا، لاہور کے امیدواروں کا انٹری ٹیسٹ لینے کا انتظام پنجاب بار کونسل میں ہوگا جہاں دن گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک فوجداری اور دیوانی سمیت دیگر مضامین کا انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔لاہوریئے اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے کیلئے ہوجائیں تیار، بڑی خبر آگئی
ذرائع کے مطابق چھ سو سے زائد امیدواروں کو جلد رول نمبر سلپ جاری کر دی جائیں گی جبکہ انٹری ٹیسٹ کی نگرانی پنجاب بار کونسل کے ممبران کریں گے۔