(عمر اسلم) وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل سیکرٹری ٹو طلحہ برکی سانحہ رائیونڈ بم دھماکےمیں شہید ہونے والے دیو سائی گاؤں کے شہید کانسٹیبل محمد سعید کے گھر گئے ،اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
رائیونڈ بم دھماکے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد سعید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ طلحہ برکی کا کہنا تھا کہ شہید کبھی مرتے نہیں، وہ زندہ ہوتے ہیں۔ پوری قوم کو محمد سعید جیسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔رائیونڈ دھماکے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ تیار، سنسنی خیز انکشافات
انھوں نےکہاکہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پاک فوج کے کامیاب آپریشن کی وجہ سے دہشتگردوں کا قلع قمع ہوچکا ہے۔ قوم دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔دہشتگردوں نے پھر لاہور کو خون میں نہلا دیا، حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی
پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ طلحہ برکی کا کہنا تھاکہ شہداء کا خون قرض ہے، ہر قطرے کا حساب لینے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔