پنجاب کا قانون ساز ادارہ اپنے ہی ملازمین کیلئے پالیسی مرتب نہ کرسکا

18 Mar, 2018 | 01:11 PM

Read more!

(سٹی42) پنجاب کا قانون ساز ایوان ’’پنجاب اسمبلی‘‘ لاہور میں واقع ہے۔ پنجاب اسمبلی آئین پاکستان کے آرٹیکل 106 کے تحت قائم کی گئی۔ اس ایوان کی 371 نشستیں ہیں جن میں سے 305 پر براہ راست انتخابات منعقد ہوتے ہیں جبکہ 66 نشستیں خواتین اور غیر مسلم اقلیتوں کے لیے مخصوص ہیں۔

 پنجاب کا قانون ساز ادارہ اپنے ہی ملازمین کے لیے کوئی واضح پالیسی نہ مرتب کرسکا، اسمبلی سیکرٹریٹ کا سیکیورٹی سٹاف سٹاف عام فورسز کے طرز پر مراعات سے مرحوم ہے، پولیس کی طرح سہالہ ٹریننگ سنٹر سے تربیت حاصل کرنے والے اسمبلی کے سیکیورٹی سٹاف کورسک الاونس نہیں دیا جاتا ہے، ان کی اگلے سکیل میں ترقی دینے کے لیے کوئی واضح پالیسی بھی موجود نہیں.

ذرائع کے مطابق متعدد ملازمین پندرہ سال سے ایک ہی سکیل پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، پیپلز ہاؤس، ایم پی اے ہاسٹلز، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر ہاوسز کے ساتھ ساتھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے ملازمین پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ مراعات اور ترقی نہ ملنے پر ملازمین میں مایوسی پائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں