لاہوریئے اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے کیلئے ہوجائیں تیار، بڑی خبر آگئی

18 Mar, 2018 | 12:27 PM

لاہوریئے اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے کیلئے ہوجائیں تیار، بڑی خبر آگئی
لاہوریئے اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے کیلئے ہوجائیں تیار، بڑی خبر آگئی

(عثمان علیم)  اورنج لائن ٹرین کے سب سے بڑے سینٹرل سٹیشن پر چھت ڈالنے کا کام مکمل ہوگیا۔ سپریم کورٹ نے سٹیشن کا تعمیراتی کام 31 مارچ تک مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔گجر پورہ پولیس نے شادی کی خوشیوں کے رنگ میں بھنگ ڈال دی

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے سب سے مشکل مرحلے سینٹرل سٹیشن کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، تمام تر حفاظتی اقدامات کے بعد 15 جنوری کو سینٹرل سٹیشن کے سول ورکس کا کام شروع کیا گیا جو سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن سے قبل63 روز میں تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے، 22 کنال پر محیط لینٹر کی تعمیر کے لیے زیر زمین 78 میٹر تک پائلنگ ورکس کیا گیا ہے۔دوسری جانب سینٹرل سٹیشن کو انارکلی سے ملانے والے بیرل پر بھی کام تیز کر دیا گیا ہے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے افسران و ملازمین پر نوٹوں کی بارش کردی

 سائٹ انجیئنر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق 31 مارچ تک سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔اورنج لائن ٹرین منصوبہ کب مکمل ہوگا: خواجہ احمد حساننے بتادیا
 

مزیدخبریں