پنجاب ہونیورسٹی میں سالانہ الیومینائی ڈنرز کا اہتمام کیا گیا

18 Mar, 2018 | 12:36 AM

احمد علی کیف

علی فراز بھٹی: پنجاب ہونیورسٹی کے دو مختلف ڈیپارٹمنس کالج آف انفارمیشن ٹیکنولوجی اور انسٹیٹوٹ آف کیمیسٹری کے زیر اہتمام سالانہ الیومینائی ڈنرز کا اہتمام کیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنولوجی کے زیر اہتمام پہلا الومینائی ڈنر کے موقع پر جنرل ریٹائرڈ ارشدمحمود، پرنسپل کالج آف آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پرپرنسپل کالج آف آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آئی ٹی نے بہترین آئی ٹی ایکسپرٹس پیدا کیے ہیں۔ آج ملک کی ہر چھوٹی سے لے بڑی ملٹی نیشنلز ہمارے طلباء و طالبات اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹوٹ آف کیمیسٹری کے زیر اہتمام الیمونائی ڈنر کے موقع پرتقریب میں انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مکشوف، بابر بن دلاور، نیوکلر سائنٹسٹ ڈاکٹر سیم اے خان، ڈاکٹر مصباح الرحمن جامی، ڈاکٹر منور سمیت انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ سے گراجیویٹ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت۔

اس موقع پرڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹر کا کہنا تھا کہ آج اپنے ادارے سے پڑھے لکھے طلباء و طالبات کو کامیاب دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

منعقدہ ڈنرز کے موقع پر ڈیپارٹمنٹس سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد کے باعث پرانی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں اورایسے ایونٹس کے انعقاد سے اپنے تمام کالج فیلوز سے ملنے کا موقع مل جاتا ہے۔

مزیدخبریں