عابد چودھری: ستوکتلہ کے علاقہ میں آتشزدگی کے دوران چار افراد کی ہلاکت پر ورثا نے گرین ٹاون میں لاشیں رکھ کر شدید احتجاج کیا۔
جبکہ دوسری طرف پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی انکشاف ہوا ہے کہ صبا اور دو بچوں کو قتل کر کے آگ لگائی گئی اور سرفراز جھلسنے کے باعث جاں بحق ہوا۔
ستوکتلہ کے علاقے میں پراسرار طور پر لگنے والی آگ کے باعث چار افراد کی ہلاکت پر مقتولین کے ورثا نے چاروں افراد کی لاشیں گرین ٹاون کے علاقے مادرملت روڑ پر رکھ کر ٹائر نذر آتش کئے اور احتجاج شروع کر دیا۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ چاروں افراد کو قتل کر کے کمرے میں آگ لگائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے ورثا کی جانب سے تاحال کاروائی کروانے کے لئے درخواست موصول نہیں ہوئی درخواست موصول ہونے پر کڑی کاروائی کی جائے گی۔
چاروں افراد کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صبا کو گلا دبا کر جبکہ دونوں بچوں کے تیز دھار آلے کے وار کر کے گلے کاٹے گئے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سرفراز کی موت جھلسنے کے باعث ہوئی البتہ فرانزک رپورٹ میں حقائق واضح ہو جائیں۔