ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے عید پر لاہور میں صفائی کے ذمہ دار اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان کر دیا

Eid day, Lahore cleanliness campaign, City42, Maryam Nawaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیر اعلی مریم نواز شریف نے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کر تے ہوئےعیدالاضحی پر 48 گھنٹے میں مسلسل صفائی ستھرائی کروا کے اور قربانی کے جانوروں کی تمام آلائشیں اٹھوا دیں۔ 

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے عید پر لاہور میں مثالی صفائی اور آلائشیں بروقت اٹھوانے میں کامیابی پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق، سیکرٹری وزارت بلدیات محمد شکیل کو خاص طور پر شاباش  دی۔ انہوں نے  دو دن سے صفائی ستھرائی اور عوام کی مثالی خدمت پر  صفائی اور آلائشیں اٹھانے کے کام میں مصروف افسران اور عملے کو انعام دینے کا اعلان کیا۔ 

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے  پنجاب کے میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنوں، ضلعی انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کو بھی شاباش  دی اور  پنجاب کے منتخب ارکان  اسمبلی کو بھی عید کے دوران صفائی کے کام میں بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ کا پیغام  بھیجا ہے۔ 

مریم نواز نے ہدایت کی کہ آج عیید کے تیسرے دن بھی پورے صوبے میں صفائی کا یہی معیار برقرار رکھیں۔