ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کروڑوں کانوں میں رس گھولنے والی گلوکارہ  کو کیا ہوا کہ سماعت چلی گئی، الکا یاگنک نے حقائق بتا دیئے 

Alka Yagnic, Alka Yagnic deffness,   sensorineural hearing loss , city42 , deafness,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  میوزک کے مداحوں کو درجنوں خوبصورت گیت  دینے والی گلوکارہ الکا یاگنیک اچانک سسنے کی صلاحیت سے محروم ہو گئیں۔ اب وہ دنیا کے کروڑوں لوگوں کو مسحور کرنے والے اپنے گیت خود نہیں سن سکتیں۔
الکا یاگنک کے پرستاروں کے لئے یہ انشاف صدمہ کا سبب ہے کہ وہ اچانک قوتِ سماعت سے محروم ہو گئی ہیں۔ گلوکارہ الکا یاگنک نے خود اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کر کے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے  اپنے انسٹاگرام میں اپنی ایک فوٹو پوسٹ کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا ، " کئی دنوں بعد میں ہمت کرکے اس حوالے سے مداحوں کو آگاہ کررہی ہوں کیونکہ کئی لوگ فکرمند تھے کہ میں ٹیلی ویژن سے کہاں غائب ہوں. ' چند ہفتے پہلے جب میں اپنی فلائٹ سے باہر آئی تو مجھے اچانک محسوس ہوا کہ مجھے کچھ سُنائی نہیں دے رہا'۔

الکا نے  بتایا کہ میں نے اپنے ڈاکٹر کو تمام صورتحال کے بارے میں بتایا تو انہوں نے مجھ میں  ایک بیماری کی تشخیص کی جس سینسرینئیل ہئیرنگ لاس  sensorineural hearing loss  کہا جاتا ہے، اس مرض میں اکثر مریض ایک کان کی قوت سماعت سے محروم ہوجاتے ہیں جب کہ کچھ مریض دونوں کانوں کی قوت سماعت سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔

 الکا یاگنک نے کہا کہ 'اس مرض کی تشخیص نے مجھے بہت پریشان کردیا ہے لیکن تمام دوستوں سے درخواست کروں گی کہ اونچی آواز میں موسیقی سننے اور بہت زیادہ ہیڈ فون لگانے سے گریز کریں تاکہ آپ کو میری طرح کسی مرض میں مبتلا نہ ہونا پڑے'۔

58 سالہ  الکا نے مزید کہا کہ 'میں اس نازک گھڑی میں اپنے تمام چاہنے والوں کی محبت اور دعاؤں کی شکرگزار ہوں، امید کرتی ہوں کہ میں بہت جلد صحت یاب ہوکر لوٹوں گی'۔

الکا یاگنک کی پوسٹ پر گلوکار سونو نگم اور کئی دوسرے اداکاروں اور گلوکاروں نے افسوس کا اظہار کیا جبکہ ان کے مداحوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی۔