ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پری مون سون  جون کے آخر میں، برسات 7 جولائی کو آئے گی، سیلاب کا خطرہ

weather update, Weather forecast, climate, Monsoon rains, Pre-monsoon conditions, La nina conditions, normal conditions, city42 , Lahore climate, long term weather forecast, dust storm, Lahore, Water reservices
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت:  دو دن سے 44 ڈگری سے زیادہ گرمی بھگت رہے لاہور کے شہریوں کو آج شب اور دن کے دوران ڈسٹ سٹارم سے سکھ کا کچھ سانس آئے گا ، عید کے چوتھے دن معمولی بارش ہو سکتی ہے لیکن اس کے  بعد گرمی  بدستورموجود رہے گی۔  پری مون سون بارش کا سماں جون کے آخر میں پیدا ہو گا اور برسات جولائی کے پہلے ہفتے  کے آخری دنوں میں یعنی 6, 7  جولائی کو شروع ہو گی۔ اس سال بارش زیادہ ہونے سے دریاؤں میں بھی سیلاب کا خدشہ موجود ہے۔

لاہوریئے ڈسٹ سٹارم سے زیادہ توقع نہ رکھیں

موسم کے ماہرین نےبتایا ہے کہ  آج عید کے دوسرے روز کی شام اور کل عید کے تیسرے دن لاہور میں معمولی ڈسٹ سٹارم سے زیادہ توقع نہ رکھی جائے۔ تاہم عید کے چوتھے دن معمولی بارش ہو سکتی ہے۔  آنے والے دنوں میں درجہ حرارت قدرے کم ہو گا لیکن ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ رہا ہے جس کے سبب  42 ڈگری سینٹی گریڈ ٹمپریچر بھی  45  سے  48 ڈگری جیسی گرمی محسوس کروائے گا۔ 

پری مون سون جون کے آخری دنوں میں

موسم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پری مون سون جون کے آخری دنوں مین ہمارے علاقہ میں وارد ہو گی۔ باقاعدہ برسات جولائی کے ابتدائی دنوں میں  شروع ہو جائے گی۔ اس سال  لانینا اور نارمل کنڈیشنز کے باعث بھی بارش قدرے زیاد ہہو گی اور حالیہ شدید گرمی بھی مون سون کی بارش  میں زیادتی کا ماحول پیدا کرے گی۔

اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ سے زیادہ  30 سے  40 فیصد تک رہتا ہے جو  کم ہو کر  15 سے  20 فیصد رہ جاتا ہے۔ پری مون سون کے حالات پیدا کرنے کے لئے ہوا میں نمی کا تناسب  70 فیصد تک درکار ہوتا ہے ، ہوا میں نمی بتدریج بڑھے گی اور جون کے آخر تک پری مون سون کے حالات پیدا ہوں گے۔ اس کے کچھ روز بعد ہی برسات کا آغاز ہو جائے گا۔

"اچھی گرمی"

ماہرین آج کل جاری گرمی کو مون سون کی بارش برسانے والے سسٹم کو زیادہ سے زیادہ مقدار میں کھینچ کر ہمارے علاقہ میں لانے کا ایک سبب تصور کرتے ہیں۔ جب بھی بلوچستان میں زمین زیادہ گرمی کے سبب زیادہ گرم ہوتی ہے تو  بعد ازاں مون سون کے بادلوں والی ہواؤں کی آمد کی شرح بڑھ جاتی ہے۔ اس طرح حالیہ گرمی کو "اچھی گرمی" کہا جا سکتاہے۔

فلیش فلڈنگ کے ساتھ دریاؤں میں بھی سیلاب

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جولائی سے شروع ہونے والی مون سون سے بارشیں ہمارے علاقہ کے تاریخی معمول سے قدرے زیادہ ہوں گی۔ ان بارشوں سے کم وقت میں زیادہ پانی برسے گا اور فلیش فلڈ آنے کا امکان رہے گا جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں جم کر بارشیں برسنے سے برسات کے آخری دنوں تک دریاؤں میں سیلاب کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔

اس سال بارش کے موسم کا دورانیہ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں یہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ بارش کے سیزن کا دورانیہ کچھ سکڑ جاتا ہے تاہم بارش تھوڑے وقت  میں زیادہ برستی ہے۔ اس سال برسات کے بارے میں اب تک اندازہ ہے کہ اس کا دورانیہ معمول کے مطابق رہے گا اور بارش بھی قدرے زیادہ ہو گی۔ 

ڈرینج سسٹم کی صلاحیت اور اربن فلڈنگ

حالیہ اربن فلڈنگ کے واقعات کے متعلق اور جولائی، اگست، ستمبر میں متوقع اربن فلڈنگ کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں برسات کی شدت  کے ساتھ شہروں میں ڈرینیج سسٹم کی پانی کو نکالنے کی صلاحیت کم ہونے کا بھی بڑا دخل ہے۔ بڑے شہروں میں دو سو ملی میٹر  یا اس سے زیادہ بارش ہو جانے سے اربن فلڈنگ جیسی صورتحال پیدا ہونا قابلِ فہم ہے لیکن اس سے بہت کم بارش سے بھی شہروں میں فلڈنگ کی صورتحال دکھائی دے تو اسے ڈرینیج سسٹم کے ناکافی ہونے کا نتیجہ تصور کیا جانا چاہئے۔

اس سال ڈیمز  کی مینیجمنٹ کی اہمیت

مون سون کے متوقع موسم پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال برسات کے آغاز سے پہلے آبی وسائل کی مینیجمنٹ کرنے والوں کو پانی کے بڑے ذخائر کو بھرنے کے لئے  قدرے مختلف  پلاننگ کرنا پڑے گی اور برسات میں ڈیمز کو ابتدائی بارشوں سے ہی بھر لینے کی عمومی پالیسی سے گریز کرنا پرے گا ورنہ اگر بعد کے دنوں میں مسلسل زیادہ بارشیں ہوئیں تو  ڈمیز پہلے سے بھرے ہونے کے سبب دریاؤں پر زیادہ پانی کا دباؤ  آ سکتا ہے جو زیریں علاقوں خصوصاً سندھ  میں دریا کے سیلاب  کا سبب بن سکتا ہے۔

پاکستان کے میٹرلوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا ایک شعبہ ہر سال برسات سے پہلے آبی وسائل کی مینیجمنٹ کرنے کے ذمہ دار ادارہ  ارسا اور  ڈیزاسٹر مینیجمنٹ سے متعلق فیصلہ سازوں کو مون سون کی بارشوں کے حجم سے متعلق خصوصی ایڈوائزری دیتا ہے جو اس سال بھی دی جائے گی۔