اسلام آباد میں عید کے دو دن مثالی صفائی، شہر زیرو ویسٹ سٹی بن گیا

18 Jun, 2024 | 08:55 PM

سٹی42:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر  عید الاضحیٰ کے دوسرے روز کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے "صاف اسلام آباد مشن" مکمل کر  کے اسلام آباد کو زیرع ویسٹ سٹی بنا دیا۔  

عید کے دوران شہر کو قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور معمول کے کوڑا کرکٹ سے مکمل صاف رکھنے کے اس کام میں  سی ڈی اے نے اسلام آباد پولیس اور سیف سٹی  کے ادارہ سے بھی مدد لی۔

اسلام آباد کو  زیرو ویسٹ سٹی بنانے کے لئے عید کے دوسرے 45،688 آلائشیں تلف کی گئیں اور   757 ٹن کوڑا  تلف کیا گیا۔ مجموعی طور پر عید کے پہلے دو دن میں سی ڈی اے کے عملہ صفائی نے  ایک لاکھ 44 ہزار سے زائد  آلائشیں سڑکوں اور کوڑے دانوں سے اٹھا کر سائنٹفک اور ماحول دوست طریقہ سے تلف کیں

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے آج کے صفائی مشن کی تکمیل اور سلام آباد کے شہریوں کے لئے صاف ماحول یقینی بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا اور  چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور سی ڈی اے کی پوری ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔

 محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم ورک کے ذریعےغیر معمولی  محنت کرکے اسلام آباد کو زیرو ویسٹ کرنے پر تمام ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ سی ڈی اے کے متعلقہ افسران اور عملے کو شاباش ۔

سی ڈی اے کے چئیرمین محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ  صفائی آپریشن میں اب تک 2507.676ٹن آلائشیں تلف کی جا چکی ہیں۔  عید کے دوسرے روز صفائی سے متعلق شہریوں کی 45 شکایات مو صول ہوئیں جن کو بر وقت  حل کیا گیا۔  گرین بیلٹس، کھلی جگہوں , نالوں اور جنگل سمیت شہر بھر  میں سینی ٹیشین ٹیمز نے پٹرولنگ کر کے صفائی کو یقینی بنایا۔اجتماعی قربانی کے لئے استعمال کی جانے والی جگہوں اور مارکیٹس سمیت قربانی کے لئے استعمال ہونے والی دیگر جگہوں کو  پانی سے دھویا گیا ہے۔   آلائشیں تلف کرنے کے ساتھ ساتھ شہرکی  صفائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں