صدر آصف علی زرداری کی نوابشاہ میں اپنے آبائی قبرستان حاضری

18 Jun, 2024 | 08:36 PM

سٹی42:   صدر مملکت آصف علی زرداری  عید کے دوسرے روز  بینظیر آباد،  نواب شاہ میں اپنے آبائی قبرستان بالو جا قبا  گئے۔ 

صدر آصف علی زرداری نے  اپنے والدین کی فاتحہ خوانی کی۔  

صدر مملکت نے اپنی والدہ بیگم بلقیس سلطانہ اور والد مرحوم حاکم علی زرداری کی قبروں پر    قبروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

صدر مملکت نے بالو جا قبا  قبرستان میں اپنے  دیگر عزیز  و  اقارب کی قبروں پہ بھی پھول چڑھائے اور   مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر  فر یال تالپور بھی ان کے  ہمراہ تھیں 

مزیدخبریں