شاہ محمودقریشی  سے ان کی بیٹیوں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات 

18 Jun, 2024 | 07:39 PM

ارشاد قریشی :  راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عید  الضحی کے دوسرے روز سابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات کروائی گئی۔

شاہ محمود قریشی کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں  کرائی گئی۔

ملاقات کرنے والوں میں بیٹی مہر بانو قریشی ، مہرین قریشی  اور سمیر چنائے شامل تھے۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے اپنی بیٹیوں کو عید  کی مبارک باد دی،  شاہ محمود قریشی کو  ان کے ملاقاتیوں کا لایا ہوا گھر کا کھانا بھی دیا گیا۔

مزیدخبریں