لاہور میں عید کےروز ٹریفک حادثات میں  418 افراد زخمی

18 Jun, 2024 | 07:27 PM

عابد چوہدری:  صوبائی دارالحکومت لاہور  میں عید کے پہلے روز سڑکوں پر 382ٹریفک حادثات  ہوئے۔

ریسکیو ون ون ٹو ٹو سروس کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور کی سڑکوں پر  ٹریفک حادثات میں 418افراد زخمی ہوئے۔ان حادثات میں  زیادہ  زخمی ہونے والے 188 شہریوں کو ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نے ایمبولینسوں کے زریعہ ہسپتالوں میں پہنچایا۔  

کم زخمی ہونے والے شہریوں کو زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔  عید کے روز لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک کے حادثات میں تقریباً  35 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

مزیدخبریں