اسرار خان: لاہور پولیس کے جامع ،موثر سکیورٹی انتظامات کی بدولت عیدالاضحٰی بخیر وعافیت سے گزر گئی۔
لاہور پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی نسبت عید سے پہلے کی رات اور عید الاضحی کے روز کرائم کی شرح میں 31 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کامران فیصل نے بتایا کہ لاہور پولیس کی پٹرولنگ ٹیمیں سڑکوں پر عوام کی سکیورٹی کے لیے موجود رہیں، ڈولفن،پی آر یو و دیگر ٹیموں نے الرٹ ہو کر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے۔
عید الاضحیٰ پر جرائم کی شرح عید الفظر کی نسبت 31 فیصد کم ہو گئی
18 Jun, 2024 | 05:35 PM