سٹی42: موٹر وے پولیس نے لاکھوں روپے کے زیورات تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیئے۔
کراچی سے لاہور آنے والی بس میں ایک فیملی کے ارکان اپنے زیورات کا بیگ بس میں بھول کر بس سے اتر گئے۔ بعد میں انہیں یاد آیا کہ زیورات والا بیگ بس میں بھل گئے ہیں اور بس لاہور سے اگلی منزل کی طرف روانہ ہو گئی ہے تو اس فیملی نے موٹر وے پولیس سے مدد طلب کی۔
اس فیملی نے زیورات کی گمشدگی کی شکایتموٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کی تھی، پیٹرولنگ آفیسرز عمران اور عمر نے سمندری کے قریب اس بس کو تلاش کر لئے اس اس بس میں موجود زیورات کا بیگ بھی تلاش کر لیا۔ انہوں نے فوری طور پر زیورات کی مالک فیملی سے رابطہ کر کے انہیں زیورات کے مل جانے کے متعلق آگاہ کیا اور زیورات حفاظت کے ساتھ لاہور واپس بھجوا دیئے۔ 4 لاکھ روپے مالیت کے ملنے والے زیورات خاتون کو واپس کر دیے گئے۔ متاثرہ فیملی نے اپنی عید برباد ہونے سے بچانے پر موٹر وے پولیس کے آفیسرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موٹر وے پولیس کے متعلق جیسا سنا تھا اس کے آفیسرز کو ویسا ہی پایا۔