عید الاضحیٰ؛ قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیاں، 34 ملزمان گرفتار

18 Jun, 2024 | 03:23 PM

سٹی 42 : عید الاضحیٰ کے موقع پرقربانی کی کھالیں اکھٹی کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں اکھٹی کرنے والے 34 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز کےمطابق غیر قانونی طور پر کھالیں اکھٹی کرنے پر 29 مقدمات درج کیے گئے، چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کوہی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہے۔

پولیس آپریشنز ونگ کی رہائشی آبادیوں میں سری پائے بنانے والوں کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران کا کہنا ہے کہ سری پائے بھوننے والے 32 ملزمان گرفتار، 25 مقدمات درج کئے گئے، عید کے ایام میں شاہراؤں، گلیوں اور چوراہوں میں سری پائے بھوننے پر پابندی ہے، عید کے روز ہوائی فائرنگ کرنے پر 3 مقدمات درج 5 ملزمان گرفتار کئے گئے، ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف 23 مقدمات درج جبکہ 27 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ 

مزیدخبریں