عید الاضحیٰ کا دوسرا روز؛ اسلحہ کی نمائش ،ہوائی فائرنگ،ہلڑبازی پر 17ملزمان گرفتار

18 Jun, 2024 | 03:20 PM

سٹی 42 : عید الاضحیٰ کے دوسرے روز اسلحہ کی نمائش ،ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کرنے پر 17ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق گوالمنڈی، بیگم کوٹ سے ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، گولیاں،میگزینز برآمد ہوئیں۔ اسکے علاوہ ریگل چوک، گجومتہ، دیگر جگہوں پر شراب پی کر غل غپاڑہکرنیوالے بھی 9 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ 

ڈولفن سکواڈ نے مزنگ مارکیٹ سےہلڑ بازی کرتے 6 اوباش نوجوان دھر لئے۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان ہلڑ بازی کر رہے تھے، شہریوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ۔ 

مزیدخبریں