ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چڑیا گھر میں عید کے دوسرے روز بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری

 لاہور چڑیا گھر میں عید کے دوسرے روز بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : لاہور چڑیا گھر میں عید کے دوسرے روز بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

چڑیا گھر میں مال روڈ کے گیٹ سے انٹری جاری ،دوسرا گیٹ فی الحال بند ہے۔ چڑیا گھر میں بڑوں اور بچوں کے لئے انٹری ٹکٹ 100روپے مقرر کی گئی ہے۔ سیاح عالمی سہولیات پر مشتمل چڑیا گھر کو دیکھ خوشی سے نہال ہوگئے ہیں۔

لاہور چڑیا گھر میں سوزی کا مجسمہ بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، بدمانس کے مجسمے ،شیروں کی چال ڈھال بھی کسی سے کم نہیں۔ بچےنئےجانوروں اور پرندوں کے اضافے پر بھرپور خوش نظر  آرہے ہیں۔