سٹی 42 : عید کے دوسرے روز بھی شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں جانوروں کی خرید فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔
عید کے دوسرے روز صرف چند بیوپاری اور خریداری منڈی میں موجود ہیں، جبکہ شہری سستے جانور خریدنے کی خواہش دل میں لئے منڈی پہنچ گئے ہیں۔ بیوپاریوں اور خریداروں میں بھاؤ تاؤ کا سلسلہ جاری ہے ۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ امید ہے آج جانوروں کی قیمتیں پہلے کی نسبت کم ہوں گی، منڈی آئے ہیں لیکن یہاں جانور بہت کم رہ گئے ہیں ۔
دوسری جانب بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ کوشش ہے جلد جانور فروخت کر کے گھروں کو روانہ ہو جائیں، کئی دنوں سے گھروں سے دور ہیں، عید پر بھی گھر نہیں جا سکے، خریدار جانور کی مناسب قیمت ادا کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے ۔