عید کا دوسرہ روز ؛ سورج کا پارہ ہائی، رات کے وقت موسم میں تبدیلی کی پیشگوئی

18 Jun, 2024 | 11:30 AM

سٹی 42 : عید کے دوسرے روز بھی سورج کی تپش سے کے باعث شہر کا موسم شدید گرم ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیش گوئی کردی۔ 

سورج کی تپش سے کے باعث شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈتک جا پہنچا ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔ فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ،ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 108ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور 9ویں نمبر پر آ گیا۔ سید مراتب علی روڈ 86،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 81ریکارڈ کی گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ریکارڈ  کیا گیا ، آج رات کو لاہور کے موسم میں تبدیلی ہوگی ۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو دوپہر کے اوقات میں باہر کم نکلنے، سایہ دار جگہوں پر رہنے اور پانی زیادہ پینے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ۔

مزیدخبریں