ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید قربان کا دوسرا روز، شہر میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری

عید قربان کا دوسرا روز، شہر میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عید قربان کے دوسرا روز بھی محکمہ بلدیات کی جابن سے گرینڈ صفائی آپریشن جاری ہے ۔ 

عید صفائی آپریشن کے دوران اب تک 28 ہزار ٹن سے زائد الائشیں ٹھکانے لگائی جاچکیں، عید کے پہلے روز 16ہزار ٹن ،دوسرے روز اب تک 4ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی جاچکیں۔ 

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق چاند رات زیرو ویسٹ آپریشن میں 8000 ٹن ویسٹ اٹھایا گیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی عملہ، سی ای او بابر صاحب دین و دیگر افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔ بابر صاحب دین نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عارضی کولیکشن پوائنٹس پر ورکنگ کا جائزہ لیا، انہوں نے شدید گرمی میں کام کرنیوالے فیلڈ ورکرز سے ملاقات کی، شاباش دی، مٹھائی اور عیدی تقسیم کی، انہوں نے جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن ، سمن آباد ٹاؤن ، میں عارضی کولیکشن پوائنٹس کو چیک کیا، ساتھ ہی وحدت روڈ، رحمٰن پورہ اور اچھرہ کے مختلف پوائنٹس کا بھی دورہ کیا۔ 

دوسری جانب مرکزی کنٹرول روم محکمہ بلدیات نے عید الاضحیٰ کےپہلے روز آلائشیں ٹھکانے لگانے کے حوالے سے خصوصی رپورٹ جاری کر دیم جس کے مطابق پنجا ب بھرسےپہلےروز 73ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں، 8بڑے شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں نے 43ہزار ٹن ویسٹ اٹھایا۔ لوکل گورنمنٹس کی جانب سے 29ہزار آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے 16ہزار آلائشیں ٹھکانے لگائیں، لاہور میں 1139پر 7 ہزار سے زائد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا، مقامی حکومتوں سے متعلقہ 4915موصول ہوئیں، 4888حل کر دی گئیں۔پہلے روز شکایات حل کرنے کی شرح 99 فیصد رہی ۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پردوسرے روز بھی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کا کہنا ہے کہ دوسرے روز بھی عملہ گھر گھر جا کر آلائشیں اکٹھی کرے گا،  عوام سے اپیل ہے عملے کے ساتھ اسی طرح تعاون کریں ۔