ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کا دوسرہ روز ؛ سی ٹی او کے حکم پر کم عمر ڈرائیورز کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن

عید کا دوسرہ روز ؛ سی ٹی او کے حکم پر کم عمر ڈرائیورز کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سی ٹی او کے حکم پر عیدالاضحیٰ کے ایام میں کم عمر ڈرائیورز کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا گیا۔

عیدالاضحیٰ کے پہلے ہی روز 1219 کم عمر موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ 

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ آج کم عمر ڈرائیورز اور موٹرسائیکل پر 3 سواروں کیخلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہلڑبازوں اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکلسٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔

سی ٹی او کی جانب سے والدین سے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں بچوں پر خصوصی نظر رکھنے کی اپیل کی گئی، کہنا ہے کہ چھٹیوں میں کم عمر ڈرائیورز موٹرسائیکل، گاڑیاں، رکشے لیکر سڑکوں پر نظر آتے ہیں۔ 

عید کے دوسرے روز پارکوں، تفریحی و تاریخی مقامات کے گردونواح میں وارڈنز کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے ۔ عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ، ہلڑبازی روکنے کیلئے 90 مقامات پر خصوصی نفری تعینات ہے۔